اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے،وزیراعظم اعلی سطح کے اجلاس میں گرمی سے ہلاکتوں اور بجلی بحران سمیت دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ نواز شریف کی گورنر اور وزیر اعلی سندھ سے ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلی ہائوس کراچی میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گرمی سے ہلاکتوں، بجلی کے بحران اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ تمام مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیر اعظم کو بجلی بحران کی وجوہات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف کی گورنر اور وزیراعلی سندھ سے ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔





















