پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ میں روزبروزکمی آرہی ہے ،نوازشریف کادعوی

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں گرمی اورطویل لوڈشیڈنگ جاری ہے لیکن اس کے برعکس وزیراعظم نوازشریف نے گذشتہ روز دعوی کیاکہ لوڈشیڈنگ میں روزبروزکمی آرہی ہے اورایک باراس بات کااعادہ کیاکہ 2017تک ملک سے لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کردیاجائے گا۔واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے ایک ہزارسے زائد افرادجاں بحق ہوگئے اورگذشتہ ہفتے پنجاب کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے اسی طرح کراچی میں مظاہرے ہوئے اورلوڈشیڈنگ کے بارے میں حکومت سندھ نے بھی وفاقی حکومت سے احتجاج کیا۔تاہم وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے ان خیالات کااظہار اسلام آباد میں سگنل فری اسلام آبادہائی وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ انہیں اس منصوبے کاافتتاح کرکے خوشی ہوئی اورابھی یہ ترقی کی ابتداءہے ۔اس منصوبے جس کانام سگنل فری ایکسپریس ہائی وے ہے جوکہ اسلام آبادہائی وے سے لے کرروات تک ہے ۔اس منصوبے کے پہلے فیز کاٹھیکہ ایک تعمیراتی فرم کودیاگیاتواس منصوبے کے اخراجات کاتخمینہ 1.6ملین لگایاگیاجس میں زیرو پوائنٹ کی تعمیرنواوراپ گریڈیشن بھی شامل تھی ۔انہوں نے اس عزم کابھی اظہارکیاکہ کراچی میں امن بحال کرینگے اورلوڈشیڈنگ کا2017تک خاتمہ کردیاجائے گاجبکہ اس سے قبل وزارت پانی کے ترجمان نے بھی اس بات کومستردکردیاکہ بجلی کے فی یونٹ میں 3روپے اضافہ کیاجارہاہے جوکہ نیلم جہلم سرچارج کی صورت میں لیاجائے گا۔ترجمان نے کہاکہ دوسوسے تین سویونٹس استعمال کرنے والے صارفین پربجلی کاٹیرف کم کردیاگیاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…