جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وہ دن گئے جب سب کچھ خاموشی سے کر لیا جاتا تھا

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے اسلحہ خریداری کیس میں ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے حوالے سے 7 جولائی تک سندھ حکومت سے تفصیلی جواب طلب کیا ہے ،جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن گزر گئے جب سب کچھ خاموشی سے کر لیا جاتا تھا اب سب کچھ اوپن طریقے سے اور قانون کے مطابق ہی ہوگا۔سرکاری خرانہ مال مفت دل بے رحم نہیں۔ 30 لاکھ روپے عرفان قادر کو کس مد میںدئیے گئے،یہ عوام کا پیسہ ہے اور ادھر ادھر نہیں کیا جاسکتا۔سندھ حکومت قانون کے دائرے میں رہ کر بھی تو خریداری کرسکتی تھی۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سندھ حکومت پتہ کرکے بتائے کہ جو ہیلی کاپٹر سندھ حکومت نے خریدے تھے کیا اٹالین فورسز خود بھی استعمال کر رہی ہیں یا صرف ہمیں فروخت کرنے کیلئے بنائے گئے تھے،گزشتہ روز جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے فاروق ایچ نائیک کو پرائیویٹ کونسل اس کیس میں مقرر کردیا ہے اگلی سماعت پر وہ نہیں ہوں گے۔ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدنان کریم چمن نے عدالت کو بتایا کہ کل 139 فائرٹینڈرز پاکستان انجینئرنگ منگھو پیر کراچی سے لینے تھے اس پر جسٹس شیخ عظمت نے کہا کہ یہ تو پھر اپنے ہوئے، بہرحال کیا قواعد وضوابط کا خیال رکھا گیا جس پر جسٹس جواد نے کہا کہ انہوں نے پیرا رولز کا خیال نہیں رکھا۔اے پی سی آسان کیس تھا پہلے دن ہی پتہ چل گیا کہ سندھ حکومت نے غلط معاہدہ کیا ہے وہ ہم نے کالعدم قرار دے دیا تھا، اب مزید سامان کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کیسے خریدا گیا،اس پر سندھ حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے معاملے میں فاروق ایچ نائیک کو وکیل مقرر کیا گیا تھا،عدالت نے پوچھا کہ عرفان قادر کو 30 لاکھ روپے کی فیس کہاں سے دی گئی تھی، عدالت کو بتایا گیا کہ وہ قومی خزانے سے دی گئی۔آئی جی سندھ کے لئے جو فنڈز قائم کیا گیا تھا اس میں سے دی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…