جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو رمضان المبارک کاتحفہ دینے کا اعلان

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالیں گے اس لئے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہی۔اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7 روپے 30 پیسے بڑھانے کی تجویز کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اس کی قیمت میں اضافہ نہیں کر رہی جس کے باعث حکومت کو ڈھائی ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دیانتداری سے کام کر رہی ہے اور اب ترقیاتی منصوبوں میں پیسہ کھانے کا رجحان نہیں اس لئے قوم کا سرمایہ ضائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بجھانا حکومتی ایجنڈے میں شامل ہے، ایکسپریس وے سنگنل فری منصوبہ معیار میں موٹروے سے کم نہیں ہوگا جو کہ 24 کلو میٹر طویل ہے تاہم یہ منصوبہ بہت پہلے شروع ہوجانا چاہیئے تھا جس پر ماضی میں کام نہیں کیا گیا، تعمیراتی منصوبوں میں ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیئے اور کشمیرایکسپریس وے میں ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات ہونی چاہییں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر بجلی کے منصوبوں پرتوجہ دے رہی ہے اور 2017 تک بجلی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا جب کہ یہ کبھی نہیں کہا کہ بجلی کا مسئلہ 6 ماہ میں حل کرلیں گے بلکہ میں نے کہا تھا 5 سال میں بجلی کی کمی اورلوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے معاملات ٹھیک کرنے کا عزم جاری ہے، کل کراچی جا رہا ہوں جہاں عوام کو خوشخبری دینی ہے جب کہ کراچی میٹرو بس منصوبے کے لیے ابتدائی رقم مختص کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…