اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردوں کےخلاف جاری آپریشن پرغور کیا گیا
مزید پڑھیے: کراچی کی صورتحال کی ذمہ دارپی پی اورمتحدہ ہیں ،سراج الحق
، اس موقع پر وطن عزیز میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت، دہشت گردی کی معاونت سمیت اس کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کے ثبوت کے ساتھ اب پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا اصل چہرہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں