جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بی بی سی کی رپورٹ میں صداقت ہے تو ایم کیو ایم پرپابندی لگا دینی چاہیئے، سرفراز بگٹی

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان توڑنے کی سازش صرف بلوچستان سے نہیں بلکہ کراچی میں بھی ہورہی ہے اس لئے اگر بی بی سی کی رپورٹ میں صداقت ہے تو ایم کیو ایم پر پابندی لگادینی چاہیئے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملوث ہے جب کہ کراچی میں بھی “را” کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں لہذا اس چیز کو سامنے رکھنا چاہیئے کہ ملک توڑنے کی سازشیں صرف بلوچستان سے نہیں ہورہیں بلکہ کراچی میں بھی یہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں اس لئے اگر ان الزامات میں صداقت ہے تو اس جماعت پر پابندی عائد کردینی چاہیئے۔
مزید پڑھیے: مصرمیں متنازع ویڈیو میں رقص کرنیوالی خاتون اداکارہ کو ایک برس قید
وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور دہشت گردی کے خلاف شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس، ایف سی اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے جب کہ فورسز نے تازہ کارروائی میں قلعہ عبداللہ، ڈیرہ مراد جمالی، بھاگ اور پشین میں کارروائیاں کیں جس کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…