لاہور(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کی حالیہ صورتحال کی ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں۔ کراچی کے مسائل کا حل سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر نکالنا ہو گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کراچی کے مسئلے کا حل نکالنا ہو گا۔ کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کی وجہ سے بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں کمی آئی مگر یہ وقتی حل ہے مستقل نہیں ۔
مزید پڑھیے: دنیا کے انتہائی دولت مند مگر کفایت شعار لوگ
کراچی کے تمام مسائل کے ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں جو ڈلیور نہیں کر سکے۔ عوام کو چاہئیے بلدیاتی الیکشن پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے لئے یوم حساب بنا دیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر پہلی بار الزام نہیں لگے حکومت ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات مفادات اور سیاست سے بالا تر ہو کر کرے
کراچی کی صورتحال کی ذمہ دارپی پی اورمتحدہ ہیں ،سراج الحق

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں