لندن(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ مائنس الطاف فارمولے پرہرگلی میں جنگ ہوگی۔ایم کیو ایم کو ملک دشمن جماعت قرار دیا جارہا ہے اور مجھے ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔کراچی کے لال قلعہ گراو¿نڈ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سےٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ملک دشمن جماعت قرار دیا جارہا ہے اور مجھے ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہے جب کہ مائنس الطاف کی بھی سازشیں ہورہی ہیں اور اگر ایسا ہوا توہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی اور ایم کیو ایم بھی ٹکڑوں میں بٹ جائے گی۔الطاف حسین نے کہا کہ کچھ لوگ خود ساختہ بیان جاری کرکے لوگوں کو ایم کیو ایم سے متنفر کررہے ہیں جب کہ بغیر ثبوت الزام لگانے والے خود اندرونی اور بیرونی ایجنٹ ہیں، پاکستان بننے سے پہلے بھی تعصب تھا اور اس کے بعد بھی مہاجروں پر تعلیم کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام صوبے لسانی بنیادوں پر بنائے گئے، سندھ کوٹا سسٹم بھی ختم کیا جائے۔





















