جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی خفیہ ایجنسی الطاف حسین کو کیسے پیسے بھجواتی رہی,بھارتی اخبار

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے کہاہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را محمد انور کے ذریعے الطاف حسین کو پیسے بھجواتی رہی۔بی بی سی کے بعد بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے لندن میں ایم کیو ایم رہنماو ¿ں کے سکاٹ لینڈ یارڈ کو دئیے گئے بیان کی دستاویز حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ۔ دستاویزات کے حوالے سے طارق میر کے بیان کی مزید تفصیل سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا کہ را محمد انور کے ذریعے بھی الطاف حسین کو پیسے بھجواتی رہی ۔ بھارتی اخبار نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ رادبئی کے ایک بینک اور ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعے بھی ایم کیو ایم کو پیسے دیتی رہی ۔2012 اور 2013 میں ایم کیو ایم کے چند لوگوں نے دبئی کے بینک اور جیسمین ویلی ٹریڈنگ نامی بھارتی کمپنی کے ذریعے 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی ۔ رپورٹ کے مطابق جیسمین ویلی ٹریڈنگ کمپنی پر 2001ءمیں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس انڈیا نے ڈیوٹیز سے بچنے کیلئے چین ، اٹلی اور دیگر ممالک سے غیر قانونی طریقے سے درآمدات کرنے کی شکایات پر مقدمہ درج کیا ۔ اس سارے معاملے سے باخبر ایک بھارتی افسر نے بتایا کہ جیسمین ویلی دبئی میں قائم مشکوک کمپنیوں میں سے ایک تھی ۔ متحدہ عرب امارات میں سرمائے کی غیر قانونی طور پر دنیا بھر میں ٹرانسفر کیلئے متعدد کمپنیاں قائم ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جیسمین ویلی کے کمپنی نمبرز پر متعدد بار انکا موقف لینے کیلئے کالز کی گئیں لیکن کسی نے کال اٹینڈ نہیں کی اور اکثر نمبر بند پائے گئے ۔ حیران کن طور پر اس کمپنی کا کوئی ای میل ایڈریس بھی نہیں تاہم رابطے کیلئے اس کا صرف ایک پوسٹ باکس نمبر دیا گیا ۔ محمد انور سے جب انڈین ایکسپریس نے رابطہ کیا تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…