جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سربیا سے پاکستان کی کروڑوں ڈالر مالیت کے اسلحہ کی ڈیل کا انکشاف،

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلغراد(نیوزڈیسک) سربیا کا وزارت دفاع نے پاکستان آرمی کو 282ٹی 55ٹینکوں کی فروخت کے معاہدے اتفاق ہوگیا ہے۔ نے سربیین اخبار”Blic“ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے پر اتفاق بلغراد میں اسلحے کی نمائش کے موقع پر ہوا۔ خریداری کا معاہدہ کروڑوں ڈالر مالیت کا ہے جس پر آئندہ ہفتے دستخط کیے جائیں گے۔ اخبار کو آرمی ذرائع نے بتایا کہ سربیین فوج کے لئے یہ معاہدہ انتہائی اہم ہے۔ ٹینکس اپ گریڈ کرکے پاکستان کو فروخت کیے جائیں گے ان ٹینکوں کی جدید حالت میں تیاری سے ان کی قیمت کئی گنا بڑھ جائے گی ¾معاہدے کی مالیت دسیوں ملین ڈالر ہونے کی وجہ سے اسے انتہائی رازادری میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے پر اصولی اتفاق پاکستان کے وزیر برائے دفاعی صنعت کے ساتھ ہوگیا۔ پاکستان کے ساتھ ٹینکوں کے معاہدے کی اخبار کو بالواسطہ طور پر وزارت دفاع میں دفاعی ٹیکنالوجی کے چیف میجر جنرل بوجان زرنک نے تصدیق کی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ریٹائرڈ اور متروک فوجی سامان کے ہتھیاروں میں سے 282ٹینکوں کی فروخت کے لیے اصولی طور پر ایک معاہدہ تھا تاہم انہوں نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا کہ کس ملک کے ساتھ یہ معاہدہ کیا گیا یہ مناسب نہیں ہوگا کیونکہ معاہدے پر ابھی دستخط نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش سربیا کی فوج کے لئے انتہائی سازگار ہے۔ ٹینکوں کو موجودہ حالت میں فروخت نہیں کیا جائے گا، سب سے پہلے انہیں جدید بنایا جائے گا یہ کام ہماری دفاعی صنعت کے سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سودے سے حاصل کی گئی رقم ہتھیار کے لئے بجٹ میں جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…