اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیز ل کے سوائے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وزارت پٹرولیم کو سفارش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 26پیسے ،ہائی اوکٹین7روپے 30پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں67پیسے اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60پیسے کمی کی سفار ش کر دی ہے۔وزیر خزانہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی اعلان وزیراعظم نواز شریف سے مشاور ت کے بعد کریں گے۔واضح رہے اب سے ایک ہفتہ قبل بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کیا گیاتھا اور اس ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش کر دی گئی ہے۔