اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم میاں نوازشریف نے شہرقائد کے حالات پر آج کراچی کا دورہ کرنا تھا جو کہ نامعلوم وجوہات کی بناءپر ملتوی کر دیا گیا۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے دورہ کراچی سیاسی مصلحت او ر بی بی سی رپورٹ پر برطانیہ کے جواب کے انتظار میں دو روز کیلئے ملتوی کیاہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بی بی سی کی رپورٹ پر برطانوی حکومت کو خط لکھا گیاہے جس کے جواب کا انتظار وزیراعظم کررہے ہیں اور جواب آنے کے بعد ہی کراچی ک دورہ پر جائیں گے جوکہ دو دن تک موصول ہو جائے گا۔وزیرعظم نوازشیرف کراچی سے متعلق فیصلوں میں مزید مشاورت کرنے کے حق میں ہیں اور برطانیہ کا جواب کراچی میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں اہم کر دار اداکرے گا۔