اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کی ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ عامر خان کے خلاف نہ کوئی ثبوت ملے اور نہ کوئی گواہ پیش کیا جا سکا، ضمانت کے باوجود بھی عدالت نے حکم دیا کہ عامر خان بیرون ملک نہیں جا سکتے، عدالت نے حکم دیا کہ تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے. عدالت نے عامر خان کو زر ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔





















