اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی اہم سرکاری مصروفیات کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ وزیر اعظم کو آج کے الیکٹرک اور شہر میں پانی کے بحران پر بریفنگ دی جانی تھی۔وزیر اعظم نوازشریف کو آج کراچی کا ایک روزہ سرکاری دورہ کرنا تھا اور امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی تاہم اہم سرکاری مصروفیات کے باعث وزیر اعظم نے کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف اب بدھ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔





















