اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے، کارکنوں کا پرتپاک استقبال ، فلک شگاف نعرے

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری پاکستان پہنچ گئے ، وہ ایمریٹس کی پرواز سکس ٹو ٹو کے ذریعے لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ، کارکنوں کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری ایمریٹس کی پرواز ای کے سکس ٹو ٹو کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے ۔ ان کا طیارہ بیس منٹ تاخیر سے اترا ، سر پر سیاہ ٹوپی کالی قمیض پر بران دھاری دار کوٹ پہنے ڈاکٹر طاہر القادری ایئر پورٹ سے باہر آئے تو کارکنوں نے فلک شگاف نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا اور گلاب کی پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر حق نواز گنڈا پور ان کے دونوں صاحبزادوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں بچے ، بوڑھے اور خواتین بھی شامل تھیں ۔ سرخ سفید اور سبز پرچم لہراتے سروں اور گلے میں پارٹی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے رومال اور گلے میں اسکارف ڈالے کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنے قائد کو خوش آمدید کہا ۔ سخت سیکورٹی حصار میں ڈاکٹر طاہر القادری کالے رنگ کی پراڈو میں سوار ماڈل ٹان کی طرف روانہ ہوئے تو ان کی گاڑی گرم ہونے کے باعث کچھ دیر رکی رہی تاہم کچھ دیر بعد ان کا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہو گیا ۔ عوا می تحریک نے طاہر القادری کے لئے پنجاب پولیس کی سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے تاہم روٹ کی سیکورٹی پنجاب پولیس کی ذمہ داری ہوگی ۔ دھرنے کا ادھورا مشن اور سانحہ ماڈل ٹان کی بازگشت کے ساتھ طاہر القادری عید کے بعد احتجاجی سیاست کے لئے نئی صف بندی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…