اسلام آباد (نیوزڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ وہ الطاف حسین کو ایجنٹ نہیں کہیں گے، جن لوگوں نے ایم کیو ایم کے قائد کو پناہ دی اور پالا ان سے پوچھا جائے۔ایک انٹرویو میں حمید گل نے کہاکہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ایجنٹ نہیں کہیں گے انہوںنے کہاکہ جن لوگوں نے ایم کیو ایم کے قائد کو پنادہ دی اور پولا ان سے پوچھا جائے ایک سوال کے جواب میں حمید گل نے کہاکہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پرویز مشرف نے پہنچایا اور امریکا کو ڈبل کراس کیا انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو , نواز شریف اور آصف علی زر داری نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا پرویز مشرف نے پہنچایا