کراچی (نیوزڈیسک) گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث اتوار کو مزار قائد محمد علی جناح میں لگے ہوئے تمام ایئر کنڈیشنز یک دم خراب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی جو کہ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے بھی بے دریغ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو اچانک مزار قائد محمد علی جناح میں لگے ہوئے تمام ایئر کنڈیشنز یک دم خراب ہوگئے جبکہ مزار کے احاطے میں موجود میوزیم میں لگے ایئر کنڈیشن بھی کئی روز سے کام نہیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ میوزیم میں قائد سے متعلق تاریخی اشیاءموجود ہے۔ تاریخی اشیاءمیں بعض ایسی اشیاءبھی موجود ہیں جن کی مستقل بقاءکے لئے ٹھنڈے ماحول کی اشد ضرورت ہے جبکہ ایئر کنڈیشن خراب ہونے اور انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی کے باعث تاریخی اشیاءکو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔