کوئٹہ (نیوزڈیسک)حساس اداروں کی اطلاعات پرپاک افغان سرحدی پٹی کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی، ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاک افغان سرحدی پٹی پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیے ہیں۔پاکستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی پٹی پر افغانستان سے اندرون ملک تمام داخلی و خارجی راستوںپر سیکورٹی فورس کے تازہ دم جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں اور تمام غیر ضروری راستوں کو سیل کردئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے انتباہ کیا ہے کہ افغانستان سے خطرناک دہشت گردوں کے پاکستان میں داخلے کا امکان ہے۔





















