اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے ویزہ جاری کرنے کے لئے ایک اورشرط رکھ دی. سعودی سفارتخانے نے عمرہ ویزا صرف ان درخواست فارموں پر جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جن پر ای نمبر لگوائے گئے ہونگے۔ ای نمبر لگانے کیلئے مجاز ایجنسیوں کی فہرست بنا دی گئی ہے جو پندرہ سو روپے فی پاسپورٹ لے کر عمرہ ویزے کے درخواست فارم پر ای نمبر لگانےلگے ہیں جن لوگوں نے عمرے کے ویزے کا درخواست فارم سفارتخانے میں جمع کرایا ہو انہیں چاہئے کہ پہلے اسلام آباد کے مجاز ایجنسیوں میں جا کر 15سو روپے فی پاسپورٹ کی ادائیگی کرکے ای نمبر درخواست فارم کے ساتھ منسلک کرلیا کریں وگرنہ ان کو ایجنسی دوبارہ واپس آنا ہوگا





















