کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ میں روبصحت ہوں ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں مجھے صحت یابی پر مبارک باد دینے آئے تھے ۔ دبئی سے فون پر بات کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے ان خبروں کی تردید کی کہ وہ شدید بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا جرمنی اور لندن میں علاج کرایا ہے اور صحت یاب ہونے کے بعد دبئی آیا ہوں ۔ اب میں کچھ دنوں کے بعد پاکستان آؤں گا