اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جرائم کے شعبے میں پاکستان کے سب سے بڑے تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے بجٹ کا 85 فیصد حصہ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات پر خرچ ہو رہا ہے ۔ آپریشنل کاموں کیلئے صرف 15 فیصد بجٹ خرچ کیا جا رہا ہے ۔ ملازمین اور افسروں کی تنخواہ ، الائونسز اور دیگر سہولتوں پر ایک ارب 32 کروڑ 68 لاکھ 61ہزار روپے سالانہ خرچ ہو رہے ہیں جبکہ آپریشنل بجٹ کے لئے صرف 22 کروڑ 66 لاکھ روپے باقی بچتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اس بڑے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری ، عملے کی یونیفارم ، ٹریننگ ، انوسٹی گیشن اخراجات وغیرہ کیلئے 26 کروڑ 33 لاکھ روپے کا اضافی بجٹ دیا جائے۔