اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے الزامات مسترد کردئیے

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی یا منظم دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انکوائری کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی یا منظم دھاندلی کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں جب کہ نادرا کی رپورٹ سے دھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی تعداد کا تعین ریٹرننگ افسران کو دینا قانون کے مطابق تھا، بیلٹ پیپرز کی اردو بازار سے چھپائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا جب کہ پی ٹی آئی کے ارکان یہ ثابت کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں کہ پریزائڈنگ افسران نے اضافی بیلٹ پیپرز کا کس طرح سے غلط استعمال کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی دھاندلی کے متعدد الزامات سے دستبردار ہو گئی، آر اوز کی جانب سے ووٹ ڈبوں میں بھرنے کے ثبوت بھی نہیں ملے جب کہ سب سے زیادہ فارم 15 خیبر پختونخوا سے غائب ہوئے تاہم فارم 15 کا غائب ہونا اورتھیلوں کی سیلیں توڑنا نااہلی ہے، بدنیتی نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…