لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ متحدہ کے خلاف جب تک ثبوت نہیں ملتے ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔ بہتر ہے کہ متحدہ کے رہنما خود اپنی پوزیشن واضع کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کے خلاف جب تک ثبوت مکمل نہیں ملتے ایکشن بارے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ متحدہ کے رہنماوں کو خود اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے وفاق نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اب سندھ حکومت کو بھی سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضرب عضب دھشت گردی کے خلاف کامیاب ترین آپریشن ثابت ہوا۔ کراچی میں ہلاکتوں پر افسوس ہے لیکن ان کی وجہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں گرمی کی وجہ سے لوگ لقمہ اجل بنے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گرمی کے خلاف اقدامات کرنا سندھ حکومت کا کام تھا لیکن نہ تو وہ اس میں کامیاب ہوئی اور نہ ہی کراچی کے ہسپتالوں میں ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے کوئی انتظامات کیئے گئے۔
جب تک ثبوت نہیں ملتے ،متحدہ کے خلاف ایکشن نہیں لیاجاسکتا،پرویزرشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں