اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان امریکا ،تیونس ،صومالیہ ،بوسنیا ،ازبکستان ،فلپائن ، انڈونیشیااور مصر سمیت کئی ممالک کی 221تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔یہ انکشاف اٹارنی جنرل آف پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت میں پیش کی جانے والی فہرست میں ہوا۔ دہشت گردی یا دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث تنظیموں میں بینک ، ٹریڈنگ کمپنیاں، پراپرٹی کمپنیاں، ریلیف ایجنسیاں ،ہولڈنگ کمپنیاں ، ٹیلی کمیونیکیشن اور منی ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ ان کمپنیوں اور تنظیموں کا تعلق امریکا ،تیونس ،صومالیہ ،بوسنیا ،ازبکستان ،فلپائن ، انڈونیشیااور مصر سمیت کئی ممالک سے ہے۔ حکومت پاکستان نے محکمہ داخلہ کی سفارشات پر 60 ملکی اور غیر ملکی تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے ۔ جبکہ وزارت خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں ملکی وغیر ملکی 171تنظیموں کو دہشت گردقراردیا گیاہے بین الاقوامی اور ملکی دہشت گرد تنظیموں میں سب سے زیادہ پابندیاں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں لگائی گئیں۔





















