کراچی (نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے سیکڑوں اموات کا ذمہ دار کے الیکٹرک کے ساتھ وفاق بھی ہے کیونکہ حکومت کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود توانائی بحران مزید بڑھ رہاہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی پنجاب کی جانب سے دوسری اپوزشین جماعتوں کے ساتھ مل کر ریلیاں نکالنے اور دھرنے کے عمل کو سراہا جب کہ ان کا کہنا تھا بجلی بحران کے خاتمے کے حوالے سے وفاق کی نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے والے عمل کو جاری رہنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں حالیہ گرمی کی وجہ سے سینڑوں اموات کی ذمہ دار کے الیکٹر ک کے ساتھ وفاقی حکومت بھی ہے جس نے لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جاری لائسنس شرائط پوری نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے 2 سال پہلے حکومت سنبھالتے ہی 6 ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا کہا تھا لیکن آج 2 سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایک طرف توانائی بحران مزید بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے اور یہ سب کچھ نااہلی، خراب حکمرانی اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اپوزیشن میں تھی تو اس نے نندی پور پاور پروجیکٹ اور گردشی قرضوں کے حوالے سے چیخ وپکار کی لیکن آج وفاقی حکومت ان دونوں مسائل پر کہا ں کھڑی ہے۔