جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا آٹھویں کی جغرافیہ کتاب مارکیٹ سے اٹھانے کا فیصلہ

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے ہزارہ اور سرائیکستان کے نقشے والی آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب مارکیٹ سے اٹھانے کا اعلان کردیا ، وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کا بھی نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیاہے۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے چھاپی جانے والی جغرافیہ کی کتاب میں ہزارہ اور سرائیکستان کے نقشے شائع کر دیئے گئے تھے ، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب شائع ہونے والی آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتابوں میں پچاس ہزار کتابیں نقشے والی تھیں ، ان پچاس ہزار کتابوں کو مارکیٹ سے اٹھایا جا رہا ہے ، صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کتاب کے بارے میں نقشے کا علم ہونے پر اس کی چھپائی فوری رکوا دی تھی جبکہ اس معاملے پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ، چئیرمین پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈجنرل اکرم کمیٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں میں ناصر ملک سی او پنجاب ایگزامینشن کمیشن ، احسان بھٹہ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ آفس ، سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن شامل ہیں۔ کمیٹی حکومت کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…