لاہو(نیوزڈیسک) حکومت پنجاب نے عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کو وطن واپسی پر سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے بتایا ہے کہ ماضی میں بھی طاہر القادری کو وطن آمد پر ایلیٹ فورس کی چھ گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں اب بھی انہیں جس قدر سیکورٹی درکار ہو گی فراہم کی جائے گی۔ رانا ثنائ اللہ کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج اور سیاست طاہر القادری کا حق ہے۔ عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے ڈی سی او لاہور کو خط لکھ کر سیکورٹی کا مطالبہ کیا تھا