جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پرخورد برد کا سراغ لگا لیا، شاہد حیات

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے کراچی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں گھوسٹ ملازمین کو جاتے ہیں جب کہ ایک گرفتارافسر کے گھر کے 21 افراد محکمے میں ملازم ہیں۔کمرشل بینکنگ سرکل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد حیات کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے 9 افسرا ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں جب کہ 3 مفرور ہیں اور گرفتار افسران میں سے ایک کے گھر کے 21 افراد محکمے کے ملازم ہیں اور ایک افسر کی ساس 64 سال کی عمر میں بھی گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے شعبہ تعلیم کے 450 سے زائد اکاو¿نٹس کا جائزہ لیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم میں تنخواہوں کی مد میں 50 کروڑ روپے ادائیگی کی جاتی ہے جب کہ کئی افسر گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ سے متعلق حکومت نے برطانوی حکام کو خط لکھ دیا ہے جب کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں جن کرداروں کا ذکرکیا گیا ہے وہ ملک سے باہربیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کیس کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے تاہم ایگزیکٹ کیس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اورکیس میں قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔پریس کانفرنس کے دوران شاہد حیات نے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن سلیم کو پیش کیا جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ لاکھوں روپے ڈائریکٹر منصورمرزا کو پہنچایا کرتے تھے جب کہ محکمے میں کام کرنے والے گھوسٹ ملازمین کو بھی ماہانہ تنخواہیں جاری ہوا کرتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…