اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہرقائد میں گرمی سے متاثرہ مزید 23 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 50 سے تجاوز کر گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے ہسپتال جناح ہسپتال میں کل رات سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 100 افراد کو لایا گیا جب کہ جہاں 13 افراد دم توڑ گئے جب کہ سول اورعباسی اسپتال میں بھی گرمی کے متاثرہ 5،5 افراد دم توڑگئے جس کے بعد آج جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی۔





















