پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں،محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں زبردست انکشافات

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف فوجی کارروائیوں سے خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 64فیصد جبکہ خودکش حملوں میں 83 فیصد کمی ہوگئی ، ٹارگٹ کلنگ ،اغوا اور بھتہ خوری کے واقعات بھی کم ہوئے، آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں ہونے والی فوجی کاروائیوں کے مثبت اثرات خیبرپختونخوا پرپڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دہشت گردی کے واقعات میں 64 فیصد کمی آئی،گزشتہ سال ٹارگٹ کلنگ کے 45واقعات کے مقابلے میں رواں سال صرف 24واقعات ریکارڈ کئے گئے،خودکش حملوں میں 83فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بھتہ خوری کے 81واقعات ہوئے ،جن کی تعداد رواں سال صرف19رہی۔صوبے میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 140بم حملے ہوئے، جن کی تعداد اس سال 29رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اغوا کے 22واقعات کم ہوئے،آپریشنز سے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور عوام کے جانی نقصانات بھی کم ہوئے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سکیورٹی فورسز کے 46افراد شہید ہوئے یہ تعداد گزشتہ سال 197 تھی ، گزشتہ سال اسی عرصےمیں 554شہری مارے گئے جبکہ رواں سال یہ تعداد 103رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…