پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

داعش ،القاعدہ یا پھر کوئی اور۔۔۔!،تیونس میںبرطانیہ،جرمنی اور بلغاریہ کے شہریوں کا قتل عام،درجنوں ہلاک

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس(نیوزڈیسک)تیونس میں وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک سیاحتی مقام سوسہ کے ساحل پر واقع دو ہوٹلوں پر حملے میں کم از کم 28 افراد مارے گئے ہیں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ’ہوٹل امپیریئل مرحبا‘ کے سامنے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ تیونس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسرے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ دوسری جانب پہلے حملہ آور کی لاش کی ایک مبینہ تصویر معاشرتی رابطوں کی ویب سائیٹس پر شئر کی جا رہی ہے۔وزارتِ داخلہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تیونس، برطانیہ، جرمنی اور بلغاریہ کے شہری شامل ہیں۔سوس نامی یہ تفریحی مقام سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔یہ حملہ ایک ایسے دن ہوا ہے جب فرانس میں ایک فیکٹری پر حملے میں ایک شخص کا سر قلم کر دیا گیا ہے اور خلیجی ریاست کویت میں شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد پر حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔چھٹیاں منانے کی غرض سے تیونس گئے ہوئے ایک برطانوی شخص نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ اس نے ایک قریبی ہوٹل پر حملے کی آوازیں سنی ہیں۔مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے کمرے کی کھڑکی سے ایک شخص کو دیکھا جس نے پستول پکڑا ہوا تھا، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ مسلح شخص حملہ آور تھا یا کوئی سکیورٹی اہلکار۔ایک برطانوی شہری گلین لِیتھلی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی بھی جائے وقوع پر موجود تھی اور اس نے فون پر بتایا ہے کہ ’ساحل پر ہر طرف گولیاں چل رہی ہیں۔‘تعطیلات کی غرض سے تیونس گئے ہوئے ایک اور برطانوی سٹیو جانسن کا کہنا تھا کہ ’ ہم معمول کے مطابق ساحل پر لیٹے ہوئے تھے کہ ہمیں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جیسے آتش بازی ہو رہی ہو۔‘’لیکن یہ بہت جلد ہی واضح ہو گیا یہ آتش بازی نہیں بلکہ فائرنگ ہو رہی تھی۔ لوگ چیخ رہے تھے اور جان بچانے کے لیے بھاگ رہے تھے۔‘مارچ میں تیونس کے دارالحکومت تیونس میں ایک عجائب گھر پر ہونے والے حملے میں کم از کم 22 افراد مارے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت غیر ملکی سیاحوں کی تھی اور اس حملے کے بعد سے ملک میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے تھے اور سکیورٹی ہائی الرٹ پر تھی۔یاد رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے اپنے جنگجوو¿ں سے کہہ رکھا ہے کہ وہ رمضان کے مہینے میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیں تاہم ابھی تک کسی نے سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…