جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف نے ترک خاتون اول کا “ہار” نادرا حکام کے حوالے کردیا

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے بھیجا گیا ترک خاتون اول کا ’گمشدہ‘ ہار کابینہ ڈویژن، توشہ خانہ انتظامیہ اور دفترخارجہ کے انکار کے بعد بالاخر نادرا نے وصول کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پرنسپل افسراعزاز نیازی ترک وزیراعظم کا ’گمشدہ‘ ہار واپس کرنے کے لئے دفتر خارجہ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے لہذا حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹ جاری ہونے کے بعد ہار کو توشہ خانہ میں جمع کرایا جا سکے گا۔ جس کے بعد اعزاز نیازی ہار لے کر وزیراعظم کے توشہ خانہ پہنچے جہاں انہیں توشہ خانہ انتظامیہ نے یہ کہہ کر ہار لینے سے انکار کردیا کہ ان کے پاس حکومت کی جانب سے کوئی ایسا حکم نامہ موجود نہیں کہ وہ یہ ہار براہ راست لے سکیں، حکم نامہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے کے بعد ہی یہ ہار وصول کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کابینہ ڈویژن نے بھی ترک خاتون اول کا گمشدہ ہار لینے سے صاف انکارکردیا تھا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نمائندے اعزاز نیازی ہار لے کر نادرا پہنچے جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے افضل نیازی کی موجودگی میں ہار جمع کرادیا گیا جس کے بعد ہار جمع کرانے کے بعد رسید ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے حوالے کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…