جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ سے ایم کیو ایم سے متعلق معلومات تک رسائی مانگیں گے،چوہدری نثار

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت متحدہ قومی موومنٹ کے بارے میں بی بی سی پر چلنے والی رپورٹ میں لگائےگئے الزامات سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔وزیر داخلہ نے بی بی سی کی رپورٹ کے اشاعت کے ایک روز بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ نے بہت سنگین مسئلے کی نشاندہی کی ہے جو مناسب تحقیقات کی متقاضی ہے۔بدھ کے روز شائع ہونے والی بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم کو بھارتی حکومت سے مالی امداد ملتی رہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جمعے کے روز برطانوی حکومت کو خط لکھا جائےگا کہ پاکستان کو ایم کیو ایم سے متعلق معلومات تک رسائی دی جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بارے میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات کرکے اس معاملے کو اٹھایا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ان کے بقول پاکستان کے دشمن ملک سے پیسے لینا ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمے سے بھی بڑا معاملہ ہے۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ بی بی سی پر چلنے والی رپورٹ کو ایم کیو ایم کے حامیوں اور کارکنوں کے ساتھ نتھی نہ کیا جائے بلکہ یہ چند مخصوص افراد کا معاملہ ہے جس کے بارے میں تحققیات ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستانی خفیہ ادارے بھی متعدد بار یہ رپورٹس دے چکے ہیں کہ بھارتی خفیہ ادارہ ’را‘ پاکستان میں شدت پسندی کو فروغ دینے اور اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے چند لوگوں کو پیسے دے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اگلے چند روز میں پاکستان پہنچ جائے گی اور یہاں پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے معظم علی سے تفتیش کریں گے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ یہ تفتیش بالواسطہ ہوگی یا بلا واسطہ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…