اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)کراچی کے قریب سمندر کی تہہ میں کیبل کے کٹ جانے سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ سلو ہوگئی۔موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے یوزرز کو بھی مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندر کی تہہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا ءپر انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی ہے ۔ماہرین نے جگہ کا تعین کر لیا ہے اور مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔سسٹم کو ہنگامی طور پر شفٹ کیا گیا ہے تاکہ وقتی طور پرکام چلایا جاسکے ۔اس فالٹ سے جہاں انٹرنیٹ وائر یوزر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وہیں موبائل پر انٹیرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔