کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بدھ کی شام دبئی روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ دبئی میں کچھ دن قیام کریں گے اور بعد ازاں لندن روانہ ہوجائیں گے ۔ قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی بدھ کی ہی شام کراچی سے اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں باپ بیٹا نے پنجاب کا دورہ کرنا تھا تاہم پنجاب کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا