پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کراچی میں ہونےوالے اموات پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرکزی اورصوبائی حکومت پر برس پڑے،شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اموات حکومت کی سنگین بے حسی ہے، موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے عوام کو رمضان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اپنے ایک بیان میں اسفندیارولی کاکہنا تھا کہ کراچی میں ایک ہزار کے قریب افراد کی اموات قابل افسوس ہیں، شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اموات حکومت کی سنگین بے حسی ہے، وفاق اور سندھ حکومت کا ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرانا قابل افسوس ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ مرکز، صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک تینوں موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہیں، سندھ حکومت جاں بحق افراد کے ورثا کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی شروع کرے، کراچی کے اسپتالوں میں فوری طور پر ہیٹ سٹروک سنٹرز قائم کئے جائیں، انکاکہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے عوام کو رمضان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعلی پرویز خٹک مسلہ حل کرنے کی بجائے واپڈا ہاو ¿س اور بجلی تنصیبات نذرآتش کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، حالات ٹھیک نہ ہوئے تو اے این پی جلاو ¿ گھیراو ¿ میں صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔