اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی اور حبس نے فالٹ دور کرنے والے کے الیکٹرک کے ملازم اور میت کے لئے ٹینٹ لگانے والے مزدور کی جان لے لی ، چار دنوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 750 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی بدنصیب عوام پر گرمی قہر بن کر ٹوٹ پڑی ہے ، چار دنوں میں شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات سو پچاس ہوگئی ہے۔ رات گئے لیاقت آباد سی ایریا میں مرمتی کام کرنے کے دوران کے الیکڑک کا ملازم گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگیا جبکہ لیاقت آباد میں ہی ایک مزدور میت کے لئے ٹینٹ لگانے کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث دم توڑ گیا۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ بڑھتی ہوئی اموات کے باعث مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کی گنجائش پوری ہو چکی ہے۔ پاک فوج ، رینجرز اور مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے ہیٹ سٹرکوس ریلیف سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں مریضوں طبی امداد دی جا رہی ہے۔























