جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن کی غیر موجودگی میں قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ کی منظوری دیدی

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اپوزیشن کی غیر موجودگی میں قومی اسمبلی نے آیندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی منظوری دیدی۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی ، اپوزیشن ارکان کی ترامیم ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے پیش نہ کی جاسکیں۔ گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کے معاملے پر علامتی واک آوٹ کے دوران مطالبات زر کی منظوری دی گئی، جس پراحتجاجاً اپوزیشن نے آج بھی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ حکومت کی اپوزیشن کو مناکر ایوان میں لانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کراچی میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت پر جمعہ کو یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پانی وبجلی کےوفاقی وزیراوروزیرمملکت استعفٰے کامطالبہ کردیا۔اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ حزب مخالف رہنماوں نےکہاکہ گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ہلاکتیں بڑا واقعہ ہے اورذمہ داروفاقی حکومت ہے ، بعدمیں اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔ اس میں خورشید شاہ ، شاہ محمود قریشی،غلام احمد بلور ،شیخ رشید احمد ،عارف علوی، اافتاب احمد شیر پاو اور عبد الرشید گوڈیل سمیت دیگرشریک ہوئے۔اس موقع میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے خواجہ آصف اورعابدشیرعلی کےاستعفٰے کامطالبہ کردیا۔ خورشید شاہ کاکہناتھاکہ کاش افتخار چوہدری ہوتے تو کم از کم واقعہ کا از خود نوٹس ہی لے لیتے۔ انہوں نےکہاکہ میٹرو اچھی ہے لیکن لوگوں کی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں، اس معاملےپر قومی اسمبلی میں بھرپوراحتجاج کرینگے۔قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے بتایاکہ حکومت نے بجٹ میں اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک شامل نہ کرنے کی غلطی پرمعافی مانگ لی ہے، اب اپوزیشن قومی اسمبلی کےاآئندہ اجلاس میں شرکت کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…