اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک کوغیرمستحکم کرنے یا علاقائی سالمیت پرحملے کا بھرپور جواب دیں گے، پاکستان

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ملک کی علاقائی سالمیت پر حملے یا کچھ حصوں کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر جاری بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان سختی کے ساتھ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔ اپریشن ضرب عضب سے تمام دہشت گردوں کے بلاامتیاز خاتمے کے پاکستانی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ دہشت گردوں کے سرپرست چاہے ملک کے اندر ہوں یا باہر، پاکستان پوری شدت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کرتا رہے گا۔ پاکستان کے بعض حصوں کو غیرمستحکم کرنے یا اس کی علاقائی سالمیت پر حملہ کرنے کی کسی بھی کوشش کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ روز افغان پارلیمنٹ پر ”سنگدلانہ“ حملے سمیت افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں افغان حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے پ±رعزم ہے۔ بین الاقوامی برادری افغانستان میں پائیدار امن کے لیے افغان حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے لیے سہولت فراہم کریں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…