جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بینظیر قتل کیس؛ مارک سیگل کے وڈیو لنک بیان کے خلاف مشرف کی درخواست مسترد

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرنے کے حکم کیخلاف سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست مستردکر دی اورقرار دیاکہ قانون کے مطابق عدالت کسی بھی گواہ یاملزم کاویڈیولنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرسکتی ہے۔میموگیٹ میں بھی سپریم کورٹ کے حکم پرامریکی گواہ منصور اعجازکاوڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکیا گیا تھا۔ پرویز مشرف کے وکلاء4 کا موقف تھا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے، مارک سیگل بیان دینا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو27 جون تک بیان ریکارڈکرنے کی تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، مارک سیگل کو بھی بیان ریکارڈکرانے کے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔اس بارے انتظامات امریکا یا دبئی سے کیے جائیں گے۔گزشتہ روز عدالت نے مزیدایک گواہ کا بیان ریکارڈکر لیا اور 24 جون کو مزید5گواہ طلب کر لیے۔ ادھر وزارت داخلہ نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی پیروی کیلیے سینئر قانون دان خواجہ امتیاز احمدکو پراسیکیوٹر مقررکر دیا ہے، پرویز مشرف کے وکیل صفدر جاوید ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرنے کے فیصلہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…