اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

القاعدہ سندھ کا سربراہ کون ہے،سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں نے زبان کھول دی

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی سانحہ صفورا چورنگی میں ملوث گرفتار دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمر کاٹھیو القاعدہ سندھ کا سربراہ ہے۔کراچی میں سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں نے کئی اہم حقائق سے پردہ ہٹا دیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد طاہر کا کہنا ہے کہ القاعدہ سندھ کا سربراہ عمر کاٹھیو کوٹری میں اس کا پڑوسی تھا۔ عمر کاٹھیو کے کہنے پر القاعدہ میں شمولیت اختیار کی۔ عمر کاٹھیو اندرون سندھ میں ہی رہتا ہے اور آج کل مفرور ہے۔ گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہر واردات کی پلاننگ فرضی نام رکھ کر کی جاتی ہے۔ واردات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ نام تبدیل کر لیا جاتا ہے۔ گرفتار دہشتگرد طاہر نے 7 پولیس اہلکاروں، 3 بوہری برادری کے افراد اور 3 ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ حیدر آباد میں تمام وارداتیں سعد کے ساتھ مل کر کیں۔ گرفتار دہشتگرد کے مطابق حیدر آباد کی تمام وارداتوں میں 6 ساتھی کام کرتے تھے۔ گرفتار دہشتگرد طاہر نے اعتراف کیا کہ 2006 میں ایک ہندو لڑکے کو قتل کرکے جیل گیا تھا جس کے بعد 2009 میں باہر آ کر کمانڈر کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ گرفتار ملزم طاہر کا کہنا ہے کہ موجودہ گروپ کے کئی ساتھیوں کے اصل نام نہیں جانتا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…