اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بدترین لوڈشیڈنگ پراراکین کا صوبائی حکومت اورکے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں اراکین بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑے جب کہ اراکین نے کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بھی مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین بجٹ کے بجائے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں لوگ گرمی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کے الیکٹرک انتظامیہ اے سی کمروں میں بیٹھ کر بیان جاری کرتی ہے جب کہ ایوان کی ٹھنڈک دیکھ کر شدید دکھ ہورہا ہے اس لئے کسی ایک محکمے یا فرد کو ذمہ دار قرار دے کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی اپنی جگہ لیکن لوگوں کا غصہ بھی جائز ہے، پہلے روزے کو بجلی کے بحران سے گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہوگیا ہے جب کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا بحران بدترین ہوچکا ہے، وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف اور عابد شیر علی کو بجلی کی الف ب کا بھی علم نہیں ہے۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیرزمان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت اور بدترین لوڈشیڈنگ کی نشاندہی کے باوجود حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے اس لئے کے الیکٹرک سمیت حکومت سندھ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرانی چاہیئے، اس موقع پر پیپلزپارٹی کی رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی مدعیت میں درج کرانی چاہیئے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…