نوڈیرو(نیوزڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نوڈیرو ہاو¿س سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گڑھی خدا بخش پہنچے۔ بختاور بھٹو زرداری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید بھی ساتھ موجود تھے۔ آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سابق صدر مزار پر حاضری کے بعد سڑک کے ذریعے نوڈیرو ہاو¿س واپس چلے گئے جہاں قرآن خوانی کے بعد سالگرہ کی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی بتا دیا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو کون لوگ ذمہ دار ہوں گے۔ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے والے ایک کے سوا تمام افراد ختم ہو گئے ہیں۔

































