کراچی(نیوزڈیسک)میری ماں ۔۔میری جنت ,پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے ایک جمہوری پاکستان کے لیے 27دسمبر2007کو لیاقت باغ راولپنڈی میں چھوڑے گئے مشعل کو مضبوطی سے آگے لے جائیں گے ، بینظیر بھٹو کی62 ویں سالگرہ کل نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے ، اس موقع پر اپنے پیغام میں بلاول زرداری نے کہا کہ میری ماں نے اس ملک کے آمروں کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی اور تاریخ میں ایک عظیم مقام حاصل کیا،انہوں نے اپنی زندگی اس ملک کی قوم کے لئے گزاری اور موت بھی قبول کی







































