اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود بجلی کا شاٹ فال ساڑھے 5 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ، سیکرٹری پانی و بجلی نے بھی صاف جواب دے دیا ، کہتے ہیں بجلی کی طلب کم نہ ہوئی تو لوڈ شیڈنگ میں کمی ممکن نہیں۔ وزارت پانی و بجلی کے انداز نرالے ، عوام کو سبز باغ دکھائے اور سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا لیکن ایک ہی دن میں سب دعوے ہوا ہوئے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگا نے صاف بتا دیا کہ اگر بجلی کی طلب میں کمی نہ ہوئی تو لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ناممکن ہے۔ ایسے میں عوام بے حال ہے اور روزے دار لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے تنگ آ کر سراپا احتجاج ہیں۔ ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 21 ہزار جبکہ پیداوار 15 ہزار 500 میگاواٹ پر برقرار ہے ، سپلائی اور طلب میں ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ فرق کے باعث شہروں اور دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مزید بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بجلی کی طلب 24 ہزار میگاواٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ نیشنل گرڈ سسٹم 17 ہزار میگا واٹ سے زائد کا لوڈ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا۔ ایسے میں اگر بجلی کی پیداوار بڑھ بھی جائے تب بھی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔
–
حکومتی دعووں کے برعکس ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 5 ہزار میگا واٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں