اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلی سندھ کاانکشاف پرعوام ایک بارپھرسوچنے پرمجبورہوگئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت میں آنے سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم کسی دوست کی معرفت پس پردہ بات ہورہی ہے۔لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مزارپرفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں شامل ہونے سے متعلق بات کا زیادہ علم نہیں لیکن کسی دوست کی معرفت متحدہ سے بات ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہیں تاہم ہم نواز لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ حکومت کے ساتھ ہیںاورافہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ رینجرز وفاقی حکومت کا ادارہ ہے جب کہ کراچی آپریشن سے متعلق رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان اتنی دوریاں پیدا نہیں ہوئیں جتنی ذرائع ابلاغ میں بڑھا چڑھا کردکھائی گئی تاہم جو تھوڑی بہت خلش ہے وہ جلد ختم ہوجائےگی۔