اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا گیا ، خواجہ آصف

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افطار، تراویح اور سحری کے اوقات میں شہروں میں 93 اور دیہی علاقوں میں 86 فیصد بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے جب کہ بجلی کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ افطار، تراویح اور سحری کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی تاہم دن کے اوقات میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ ختم ہوچکا ہے اور ابھی تک نیا معاہدہ نہیں ہوا لیکن وزارت پانی وبجلی مشکلات کے باوجود کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرر ہی ہے جب کہ شہر کو بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نظام میں خرابی کے علاوہ بجلی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور وفاقی شکایت سیل تکنیکی نقائص کو دور کرنے کے لیے 24گھنٹے کام کررہا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…