اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

قائم علی شاہ کی کی جگہ خورشید شاہ ،فیصلہ ہوا کہ نہیں،اندر کی کہانی باہر آگئی

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سند ھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ایک بار پھر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ہے اور سید قائم علی شاہ کی جگہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو وزیراعلی بنانے کی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل(سی ای سی)میں سامنے آنے والی تجویز کو رد کردیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی کی میٹنگ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور کرپشن کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے گڈ گورننس کے حوالے سے وزیراعلی کی تبدیلی کی تجویز ایک سینئر رہنما نے پیش کی تھی جس پر کچھ رہنماﺅں نے حکومتی کارکردگی میں بہتری لانے پر زور دیا تھا لیکن خورشید شاہ کو قائم علی شاہ کی جگہ وزیراعلی سندھ بنانے کی تجویز محض ایک انفرادی تجویز بن کر رہ گئی اور پارٹی قیادت نے وزیراعلی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق نہیں کیا البتہ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے بعض محکموں اور وزیروں کے بارے میں گڈگورننس کا تاثر پختہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس ر وز وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو بھی پارٹی قیادت نے بعض امور کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی کی میٹنگ کے فیصلوں کے بعد وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ پہلے کی طرح تندہی اور اعتماد کے ساتھ حکومتی فیصلے کررہے ہیں اور صوبائی حکومتی امور میں ان کو فری ہینڈ حاصل ہے وہ قانون کے دائرہ کار کے اندر رہ کر ضروری فیصلے ہدایات اور احکامات جاری کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…