اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں متنازع تقریر،زیدحامد گرفتار

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) پاکستان کے متنازع دفاعی مبصر اوریوسف کذاب کے مبینہ خلیفہ زیدزمان حامد کوسعودی عرب میں گرفتارکرلیاگیاہے جس کی تصدیق بھی ہوگئی ہے ،ایک برطانوی ویب سائیٹ دی نیوزٹرائب کوزید حامد کے قریبی ذرائع نے بتایاہے کہ زید حامد کومدعو کرنے والے میزبان نے سعودی حکام سے زیدحامد کے دورے اورتقریرکی اجازت نہیں لی تھی اوروہاں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شریک ہونے والے شخص نے اس کے مبینہ گمراہ کن عقائد اورمتنازع گفتگو کے بارے میں سعودی حکام کوشکایت کی تواس پرکارروائی عمل میں لائی گئی ۔ذرائع کے مطابق سعودی پولیس نے زید حامد کوتین ہفتہ قبل گرفتار کیاتھاجس کے بعد اس کوایک نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ زید حامد کے ساتھ ان کی دوسری بیوی اوردست راست طیبہ خانم بھی تھی جوتین ہفتے تک اپنے شوہرکی رہائی کی ناکام کوششیں کرکے اپنے ویزے کی مدت پوری ہونے پراب پاکستان تنہاءواپس آرہی ہیں ۔دوسری جانب زید حامد کے خاندانی ذرائع نے بھی اب اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ زید حامد سعودی پولیس کی تحویل میں ہیں اوران سے سعود ی عرب مخالف تقریرکے علاوہ ایران کے ساتھ خفیہ رابطوں کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں یوسف نامی شخص نے نبوت کاجھوٹادعوی کیاتھا.جس پراس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلااوراسے سزائے موت سنائی گئی تاہم پھانسی پرعمل درآمد سے قبل ہی ایک قید ی نے اسے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔پاکستان میں یہ بات وثوق سے کہی جاتی رہی ہے کہ زید حامد نے یوسف نامی اس شخص کی وکالت کی تھی اورمقتول نے زید حامد کوجن پرانانام زاہد حامد تھاکواپناخلیفہ مقررکیاتھا۔زیدحامد سے متعدد مواقع پراس بارے میں سوال کیاجاتارہاہے تاہم انہوں نے اس بات کی واضح ترید یاتسلی بخش جواب دینے کے بجائے ان تقریبات اورسیمناروں کابائیکاٹ کیاجس سے ان پرلگائے جانے والے سنگین الزام کومزید تقویت حاصل ہوئی



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…