کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے فرینڈلی اپوزیشن ترک کر دی ہے اور اب کھل کر میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے تحت سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی تمام عوامی ایشوز پر اب خاموش نہیں بیٹھے گی۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ذرائع ے مطابق شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یہ فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا۔